نیب نے پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹراقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(سی پی پی ) نیب نے پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹراقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا ہے ، یہ کمپنی آصف زرداری پارک لین کمپنی کیلئے کام کرتی ہے، ملزم نے کرپشن سے پیسوں میں ساڑھے 3ارب کااضافہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکائونٹس اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، نیب نے پارک لین کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹراقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا ہے، کمپنی اورملزم جعلی اکائونٹس اسکینڈل میں بھی ملوث ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے یہ کمپنی آصف زرداری کی پارک لین کمپنی کیلئے کام کرتی ہے، اقبال خان نوری نے بینک سے ڈیڑھ ارب لون لیا تھا، لیا گیا لون بڑھ کر3اعشاریہ5 ارب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قبال خان نوری جعلی اکائونٹس کیس کا اہم ملزم ہے، ملزم نے کمپنی کے لئے غیرقانونی طریقے سے پیسوں میں اضافہ کیا، ملزم نے کرپشن کے پیسوں سے ساڑھے 3ارب کااضافہ کیا۔یاد رہے 20 مارچ کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین کمپنی کیس میں نیب میں پیش ہوکر بیان رکارڈ کرایا تھا۔