الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(سی پی پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیاہے اور مالی معاملات کی چھان بین الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس سیل کے سپردکردیں۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن منسوخی کے معاملے پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ کی باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کیا اور مالی معاملات کی چھان بین الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس سیل کے سپردکردیں۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ پولیٹیکل فنانس سیل 6 مئی کو مفصل رپورٹ پیش کرے۔