وزارت خزانہ کی بجائے کوئی اور وزارت لے لیں، اسد عمر کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نجی ٹی وی اینکر کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سوال کیا گیاکہ اگرفرض کریں وزیر اعظم آپ کو آفر کریں کہ آپ وزارت خزانہ کی بجائے کوئی اور وزارت لے لیں تو پھر آ پ کا ردعمل کیا ہو گا؟اس کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ میں بہت اچھی زندگی گزار رہا تھا۔

مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ عمران خان مجھے بار بار کہتے تھے کہ پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔ تو میں نے کہا کہ اگر پاکستان کو میری ضرورت ہے تو پھر میں آجاؤں گا۔ اگر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر سکتے ہیں تو کرتے رہیں گے۔

اگر میرے کام کرنے میں پاکستان کی بہتری نہیں یا کوئی اور بہتر کام کر سکتا ہے تو پھر وہ کرلے۔ ہم کوئی کیریئر سیاست دان تو نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر اسد عمر شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔