حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں رہائی کے بعد ایک بار پھر نئی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی لاہور ہائیکورٹ سے ایفی ڈرین کیس میں رہائی کے بعد ایک بار پھر نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے حنیف عباسی کیخلاف نیب نے میٹرو بس پانچ ارب روپے کی کرپشن پر تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔بتایا جارہا ہے کہ حنیف عباسی کی ایک بار پھر گرفتاری متوقع ہے ۔ حنیف عباسی مسلم لیگ ن کے دور میں میٹرو بس کے چیئرمین اور سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید میٹرو بس عملدرآمد کے کمیٹی چیئرمین تھے ۔ ‎

یہ بھی پڑھیں:   اصغر خان کیس: سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کرلی