وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کردئیے گئے

Spread the love

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گریڈ 21 کے میاں وحید الدین کو اسپیشل سیکریٹری داخلہ تعینات کردیا گیا ، گریڈ21 کے افضل لطیف کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 23 ہزار ہوگئی

گریڈ 22 کی ناہید درانی کو اسپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا اور گریڈ 22 کی شائستہ سہیل کو سیکریٹری غربت مٹاؤ ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس کے علاوہ چیئرمین کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)عامر احمد علی کے عہدے کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدیدجھٹکے