شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت، نوٹس جاری

لاہور ( آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت، وزیر ریلوے ، سی ای او ریلوے سمیت دیگر کو 24 اپریل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

جسٹس محمد امیر بھٹی نے طاہر پرویز کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا ڈی جی ریلوے کا کنٹریکٹ 6 جون2019 کو ختم ہونا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 15 ستمبر 2018 کو کنٹریکٹ ختم کردیا۔

عدالت نے 27 مارچ کو وزیر ریلوے کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا آرڈر معطل کیا۔ چیف ایگزیکٹو ریلوے ودیگر عدالتی حکم امتناعی ماننے سے انکاری ہیں۔درخواست گزار کو فرائض کی انجام دہی سے روکنا توہین عدالت ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔