بلاول بھٹو کا کارکنان سے تحقیر آمیز رویہ، ویڈیو منظرعام پر آ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو کا کارکنان سے تحقیر آمیز رویہ، ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بزرگ کارکن نے بلاول بھٹو سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی تو انہوں نے بزرگ کارکن کو دھکے دے کر خود سے دور کر دیا۔

بزرگ کارکن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پار ٹی کو اجرک پہنائی تو انہوں نے حقارت سے اجرک اتار کر بھی زمین پر پھینک دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول نے بزرگ کارکن کو دھکے دیے اور پھر اجرک اتار کر پھینک دی۔جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کیا اور سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   آشیانہ اسکینڈل: ٹرائل کا باقاعدہ آغاز، گواہوں کے بیانات قلمبند ہونا شروع