وزیراعظم عمران خان کا پانچ وفاقی وزیروں کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزرا کی کارکردگی پر نظر ثانی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پانچ وفاقی وزیروں کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان وزارتوں میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے وزارت لے کر انہیں وزارت پیٹرولیم دی جائے گی ،جبکہ کہا جارہا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلمدان عمران خان اپنے پاس رکھیں گے۔ وزارت داخلہ برائے مملکت کا قلمدان شہریار آفریدی سے لے کر اعجاز شاہ کو سونپ دیا جائے گا۔ جبکہ وزارت پیٹرولیم کا قلمدان غلام سرور سے واپس لے لیا جائے گا اور انہیں کاآگے کابینہ میں شامل کیا جاتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے ۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت ریلوے ، توانائی اور مواصلات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ سینئر تجزیہ نگار صابر شاکر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کچھ ماہ قبل ہی ہو جانی تھی لیکن پلوامہ حملے کے بعد اس فیصلہ کو موخر کرنا پڑا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 5وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جن میں تین نام سامنے آگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   جھنگ : تھانہ قادر پور کی حدود میں پٹرولنگ پولیس لانگ شمالی کی کامیاب کاروائیاں۔ جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے افراد سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا نوجوان بھی گرفتار۔ ایم آر شاہد کی رپورٹ