ڈیرہ غازیخان کی رہائشی عورت نے فرش پر بچے کو جنم دے دیا ،نرسیں اور ڈاکٹر موبائل میں مگن رہے

ڈیرہ غازیخان(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب کے وزیر اعلی کی تعیناتی بھی وہاں کے غریب عوام کے مسائل حل نہ کرسکی، ڈیرہ غازیخان کی رہائشی عورت نے فرش پر بچے کو جنم دے دیا ،نرسیں اور ڈاکٹر موبائل میں مگن رہے ،معصوم بچہ ماں سمیت مسیحاکی بے حسی کی بھینٹ چڑھ گیا، دونوں کی موت واقع هو گئی.