میجر جنرل عمر احمد بخاری کو نیا ڈائریکٹر جنرل رینجر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(آن لائن)میجر جنرل عمر احمد بخاری کو نیا ڈائریکٹر جنرل رینجر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ موجودہ ڈی جی رینجر سندھ میجر جنرل محمد سعید کو جی ایچ کیو میں نئی اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل عمر احمد بخاری کو نیا ڈی جی رینجر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا وہ چارج 15 روز کے بعد سنبھالیں گے جبکہ موجودہ ڈی جی رینجر سندھ میجر جنرل محمد سعید کو جی ایچ کیو میں نئی اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 4 میجر جنرلز کو لیفٹینینٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور ہائیکورٹ نے زبردستی مذہب تبدیل کرنے والی مسیحی لڑکی کو ان کے والد کے ساتھ بھیجنے کا حکم دے دیا