لاہور میں پنکچر لگانے والے مزدور کو صرف 20 روپے کے جھگڑے پر قتل کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنکچر لگانے والے مزدور کو صرف 20 روپے کے جھگڑے پر قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ساندہ میں پنکچر لگانے والے نوجوان ذوالفقار کو ایک گاہک نے 20 روپے کے جھگڑے پر فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف کی حالت تشویشناک؛ پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

مقتول کے بھائی فلک شیر کے مطابق 2 روز قبل مقتول ذوالفقار کا نامعلوم گاہک سے پنکچر کے پیسوں پر جھگڑا ہو اتھا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا اورملزم کی تلاش شروع کر دی ۔تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

یہ بھی پڑھیں:   مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے کس بات پرمعاہدہ کررکھا ہے؟اعتزا زاحسن کے انکشافات