جھنگ : جرائم پیشہ افراد سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پٹرولنگ پولیس بہترین ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، ڈی ایس پی پیٹرولنگ محمد مظہر فاروق سدھانہ کا پولیس لائن جھنگ میں انچارج پیٹرولنگ پوسٹس سے خطاب . عرفان سیال کی رپورٹ

جھنگ ( عرفان حیدر ) ڈی ایس پی پٹرولنگ جھنگ محمد مظہر فاروق سدھانہ کی زیر صدارت ایک اجلاس پولیس لائن جھنگ میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکمانہ کارکردگی سے متعلق امور زیر بحث آئے. اجلاس میں تمام انچارج صاحبان پٹرولنگ پوسٹس نے شرکت کی. اس موقع پر ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ماہ مارچ کے دوران ضلع کی تمام شاہرات پر پٹرولنگ پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 4 اشتہاری مجرمان اور 1 عدالتی مفرور کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا، اس کے علاوہ 112 جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرایا گیا.
3454 مشکوک موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے.
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پٹرولنگ پولیس بہترین ڈیوٹی سر انجام دے گی کیونکہ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں.