ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی کی سزا معطل

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا معطل ،رہائی کا حکم جاری ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے سزا معطل کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا،

یہ بھی پڑھیں:   پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے والدمیاں محمد اقبال وفات پا گئے

دیگر7ملزمان کو بھی رہا کر دیا گیا ۔ حنیف عباسی کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد منشیات عدالت نے فیصلے میں اہم قانونی نکات نظر انداز کیے ہیں ، درخواست گزارکیخلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیااس لیے عدالت سے گزارش ہے کہ سزا کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے ۔عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست قبول کر لی اور انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری، پاک فوج کے 3 جوان شہید