وزیر صحت پنجاب کا راولپنڈی، اٹک اور ننکانہ میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

لاہور(آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تین اضلاع راولپنڈی، اٹک اور ننکانہ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کرنے کااعلان کردیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے وفاقی وزیرصحت عامرمحمودکیانی کے ہمراہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندگان سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت انصاف کارڈکی شکل میں پنجاب کی عوام سے کیاہواوعدہ پوراکررہی ہے۔

صحت انصاف کارڈکادائرہ کارپورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ صحت انصاف کارڈنے پنجاب کے مہنگے ہسپتالوں میں علاج معالجہ سے محروم غریب مریضوں کوباعزت طریقے سے علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔ صحت انصاف کارڈکے ذریعے مریض انجیوپلاسٹی، برین سرجری اورکینسرسمیت تمام بڑی بیماریوں کامفت علاج کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈجعلی دعوے داروں کے منہ پرطمانچہ اورتحریک انصاف کاغریب دوست پالیسی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ سابقہ کرپٹ حکومت کی طرح ماڈل ٹاون میں صحت کارڈنہیں بلکہ محروم طبقہ میں تقسیم کررہے ہیں۔ ملک میں یکساں اوربہترین طبی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کے منشورکابنیادی جزو ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرماں بچہ ہسپتالوں کی تعمیرکاجلدآغازہوجائیگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں