زرداری ہاؤس میں آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) زرداری ہاؤس میں آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ فضل الرحمان نے اپنی نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات سے آصف زرداری کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے اپنی ہونے والی ملاقات سے پی پی پی شریک چیئرمین آگاہ کیا، آصف زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کی ہامی بھرلی۔

یہ بھی پڑھیں:   کون سے وزیر کا کام ہے جہاز پر کھڑے ہو کر تصویر بنوائیں شکر ہے کہ فیصل واوڈا پستول لے کر ایل او سی کراس نہیں کر گئے، وزیر اعظم کا سخت ناراضگی کا اظہار

آصف زرداری جلد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے، مولانا نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے دونوں جماعتوں کو راضی کرلیا۔