طالبان کا پاکستان کی سرحد کے قریب افغان فوجیوں پر حملہ

کابل (زرائع) طالبان نے جنوبی افغانستان میں رات گئے پاکستان کی سرحد کے قریب واقع فوجی چیک پوائنٹ پر حملہ کر کے 20 افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

زرائع کی رپورٹ کے مطابق قندھار میں صوبائی کونسل کے رکن محمد یوسف نے بتایا کہ پیر کی رات ضلع شورابک میں کیے گئے اس حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، فواد چوہدری سمیت متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے

صوبائی گورنر آفس کے ایک آفیشل نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان فوجی بھی شامل ہیں لیکن وہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمے داری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہتھیاروں پر بھی قبضہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور ہائیکورٹ،سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر