آسیہ بی بی کو کچھ دنوں میں پاکستان سے ہمیشہ کے لئے روانہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ بی بی محفوظ ہیں اور وہ ہفتوں میں پاکستان چھوڑ کر چلی جائیں گی ۔

وزیر اعظم عمران خان ، برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی سے متعلق تھوڑی پیچیدگی پائی جاتی ہے اور میڈیا میں اس حوالے سے بات نہیں کر سکتا لیکن میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ آسیہ بی بی محفوظ ہیں.

وہ ہفتوں میں پاکستان چھوڑ کر چلی جائیں گی ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کو رہا کردیا گیا تھا اور وہ اس وقت پاکستان میں سخت سکیورٹی میں قیام پذیر ہیں ۔