وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے چھٹے فلور کو آگ نے گھیر لیا

Spread the love

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے چھٹے فلور کو آگ نے گھیر لیا ،وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں آگ لگنے کے بعد تمام سٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا،وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں موجود فائر برگیڈ کا عملہ آگ کو کنٹرول نہ کر سکا جس کے بعد ریسکیو 1122کے عملے کو بلایا گیا جو آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے .

یہ بھی پڑھیں:   بھارت باز نہ آیا،ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ فوجی جوان اور 5 شہری شہید

وزیراعظم عمران خان آفس میں موجود نہیں تھے، آگ لگنے کے فوری بعد ایمرجنسی آلارم بجا دیئے گئے اور وہاں ہر موجود تمام عملے کو آفس سے نکال دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی، تاہم آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود ہے

یہ بھی پڑھیں:   بجٹ کوعوام دوست بنانا ہماری ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان