شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد (زرائع) حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے سابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:   حمزہ شہباز ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد لندن روانہ

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش نہیں کی بلکہ چاروں نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سمری سرکولیٹ کی گئی، جس کے تحت سمری کی کاپی کابینہ کے ہر رکن کو انفرادی طور پر فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   منی بجٹ تیار! کون سی چیزیں سستی اورکون سی مہنگی ہونیوالی ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں