سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی

لاہور(سی پی پی) سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی اعلان کے بغیر مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی جس کے بعد اب معمولی بلڈ ٹیسٹ ہو یا ایکسرے، مریضوں کو اس کی فیس ادا کرنی ہوگی۔لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ٹیسٹ کی سہولت خاموشی کے ساتھ ختم کر دی گئی جب کہ جن ٹیسٹوں کی پہلے فیس وصول کی جاتی تھی، ان کی فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔مریضوں کے مطابق اب او پی ڈی یا ایمرجنسی میں آنے والے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو ہر قسم کے ٹیسٹ کی فیس بھرنی پڑ رہی ہے۔مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مہنگی ادویات کے بعد ٹیسٹوں کی بڑھتی فیسوں نے غریب مریضوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ٹوکن کے لیے مردوں اور خواتین کو کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔علاج کی غرض سے ہسپتال آنے والوں نے مفت ٹیسٹوں کی سہولت برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کے اندرعناصر کے خلاف حکومت نے کارروائی کا ارادہ کر لیا، شاہ محمود قریشی نے اعلان کر دیا