شیخ رشیدا حمد نے ٹرین حادثہ پر قوم سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدا حمد نے ٹرین حادثہ پر قوم سے معافی مانگ لی ۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری 18 گھنٹے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، لوگ خبریں لگوا رہے ہیں کہ ہم نے فالتو ٹرینیں چلائیں۔شیخ رشید نے کہاکہ مخالفین سن لیں ہم 16 ٹرینیں اور چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دس مزید فریٹ ٹرینیں بھی چلائیں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے پی ایس او کا کام ریلوے کو دلوا دیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود کا مسئلہ پی ٹی آئی کے گھر کا ہے۔انہوں نے کہاکہ گھر کی بات گھر میں رہنے دی جائے تو بہتر ہے۔ شیخ رشید نے جہانگیر ترین کے معاملے پر شاعری کی زبان میں بھی تبصرہ کیا۔