مختلف کالعدم تنظیموں کے 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ (سی پی پی)مختلف کالعدم تنظیموں کے 12 کمانڈرز سمیت 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے 12 کمانڈرز سمیت 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے، کالعدم بی آر اے اور یو بی اے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم کے روٹ میں رکاوٹ ڈالنے والی بھینسوں کے مالک پراڑھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا لانگو کاکہناتھاکہ دشمن کا راستہ چھوڑ کر وطن کی ترقی کے لئے لوٹنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ دشمن نے بلوچستان کے معصوم عوام کو بہکا کر وطن کے خلاف استعمال کیا، بھٹکے ہوئے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اغیار کے بہکاوے میں نہ آئیں۔پاکستان خطے کا اہم ملک ہے ہمارے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا