40 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری

راولپنڈی(سی پی پی) آرمی چیف نے 40 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 40 افسران کی بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی جب کہ ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   محافظ قاتل بن جائیں تو ملک قائم نہیں رہتے،حمزہ شہباز

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پاکر میجر جنرلبننے والوں میں ظفراقبال مروت، شاکراللہ خٹک، محمد اویس دستگیر، عامر نوید، محمد اعجاز مرزا، تبسم حبیب، محمد شجاع انور، دلاور خان، سرفراز احمد،آصف محمود گورایہ،کمال اظفر اور محمد علی خان شامل ہیں۔ان کے علاوہ کاشف آزاد، ماجد جہانگیر، اظہر وقاص، عاکف اقبال، عمر احمد بخاری، محمد احسن خٹک، عنایت حسین، عادل یامین، محمد حسن خٹک، محمد عامر نجم، محمد عقیل اور کامران احمد ستی کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کو پلوامہ حملے میں تحقیقات اور دوطرفہ مسائل پر مذاکرات کی پیشکش، عمران خان کے بیان نے پوری قوم کا دل خوش کردیا