ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں کمی کی پیشگوئی۔سالانہ رپورٹ کے مطابق پانی کی قلت کے باعث زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے بڑی صنعتوں کی ترقی کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:   جمہوری نظام کو کچھ ہوا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،خواجہ سعد رفیق

رپورٹ میں کہاگیاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کے باعث مہنگائی بڑھ گئی ۔ رپورٹ کے مطابقرواں سال کے آخر تک مہنگائی کی رفتار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق آمدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے کے باعث بجٹ خسارے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال کی 2 ایف آئی آر درج ،دونوں مقدمات کی دفعات کا فرق

رپورٹ میں کہاگیاکہ کمرشل بینکوں سے حکومتی قرضوں میں کمی سے نجی شعبے کو قرضے کی دستیابی میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی متوقع ہے تاہم یہ پھر بھی بلند شرح پر رہے گا،بیرونی قرضوں کی واپسی کے باعث بھاری غیرملکی قرضے لینا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ نے بطور وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے عہدے کا حلف اٹھالیا