انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ نے بطور وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (زرائع) پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات کے باوجود انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے بطور وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے عہدے کا حلف اٹھالیا، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اسے حکومت کا غیر ضروری اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   30 مارچ تک چور، لیٹرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے، شیخ رشید

زرائع کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بریگیٹریئر (ر) اعجاز احمد شاہ سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری کے دوران ایوان صدر میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔

خیال ہے کہ حکومت نے 29 مارچ کو انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   نوازشریف کواسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ