شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا معاملہ، لڑائی نہ پہلی بار ہے اور نہ ہی آخری بار، فواد چوہدری

اسلام آباد(زرائع) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا معاملہ لڑائی والی بات نہیں ، ایسا نہ پہلی بار ہوا ہے نہ آخری بار ہوا ہے، شاہ محمود قریشی کیلئے احترام ہے مگر جہانگیر ترین کیلئے احترام زیادہ ہے ،شاہ محمود قریشی نے کھلے عام جو بات کی وہ نہ کرتے تو بہتر ہوتا،

جہانگیر ترین صرف ایک بار کابینہ کے اجلاس میں آئے،جہانگیر ترین کو دوبارہ بھی کابینہ کے اجلاسوں میں بلائیں گے، جہانگیر ترین کے کابینہ میں بیٹھنے سے ن لیگ کو زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے،نواز شریف رونا پیٹنا چھوڑیں فیملی میٹنگ بلائیں پاکستان کے پیسے واپس کریں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےجہانگیر ترین کے کابینہ اجلاس میں شرکت پر اعتراض کیا تھاجبکہ دوسری جانب وزیر اعظم نے یہ واضح کیا ہے کہ کون وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریگا اور کون نہیں یہ فیصلہ کرنا میری صوابدید ہے ۔