نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیا کیس کھول دیا

اسلام آباد(اے این این ) نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیا کیس کھول دیا۔ شاہد خاقان عباسی کو بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں نیا سمن جاری کر دیا گیا۔نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سارک کانفرنس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں منگوا کر ذاتی استعمال کیوں کیں ؟۔

یہ بھی پڑھیں:   فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور استعفیٰ سامنے آ گیا

نیب ذرائع کے مطابق بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:   اگر حکومت کو نہ روکا تو ہم 100سال پیچھے چلے جا ئیں گے، سابق صدر

نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد اور سابق سیکرٹری خارجہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، وزارت خارجہ کے افسران نے بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے اختیارات سے تجاوز کیا، سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔