جعلی اکاؤنٹس کیس: ایان علی کے ساتھ بیرون ملک دورے کرنے والے شخص کو اعلیٰ عہدے پر فائز کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران ایک اور انکشاف سامنے آ گیا،ایان علی کے ساتھ بیرون ملک دورے کرنے والے شخص مشتاق کوسینیٹر رخسانہ بنگش نے ایوان صدر میں بطور پروٹوکول آفیسر تعینات کروادیا۔

ذرائع کے مطابق مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹر رخسانہ بنگش کے لیٹر پیڈ پر کی گئی اور نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:   پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن )کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں، شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری کے لئے بڑا اعلان

ذرائع کے مطابق مشتاق نے ایان علی کے ہمراہ 45 دورے کئے اور ماڈل گرل کوائیرپورٹ پر پروٹوکول دلوایا جاتا تھا۔ نیب نے سینیٹر رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔