جھنگ : تھانہ قادر پور کی حدود میں پٹرولنگ پولیس لانگ شمالی کی کامیاب کاروائیاں۔ جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے افراد سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا نوجوان بھی گرفتار۔ ایم آر شاہد کی رپورٹ

جھنگ ( ایم آر شاہد) پولیس ذرائع کے مطابق پٹرولنگ پولیس لانگ شمالی کے اے ایس آئی محمد اختر نے اپنی نفری کے ہمراہ دوران پٹرولنگ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی آن لائن ویب سائیٹ پر چیکنک سے عبد العلی حسن سکنہ شاہ پور سرگودھا ،ارشد محمود سکنہ سلانوا لی سر گودھا اور عامر شہزاد سکنہ اقبال نگر جھنگ کی موٹر سائیکلوں اور رکشہ کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ لگائی گئی نمبر پلیٹس جعلی نکلیں جبکہ عبد العلی کے قبضہ سے ناجا ئز اسلحہ بھی بر آمد کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف 97A ترمیمی وہیکل آرڈینینس 2016 کے کا ارتکاب کر نے پر ملزمان کو گرفتار کر کے تھا نہ قادر پور کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔