جھنگ : روزنامہ قدامت کی خبر پر ایکشن ، کرپٹ ڈپٹی ڈی او ایچ جھنگ عہدہ سے فارغ. تفصیلات کیلئے لنک اوپن کیجئیے

جھنگ : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈی ایچ  ڈاکٹر ساجد الرحمٰن کو ان کے عہدے سے کرپشن کی بنا پر ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر احسن سلیانہ کو تعینات کیا گیا ہے.

ڈاکٹر احسن سلیانہ کے بارے میں عوامی رائے ہے کہ وہ ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہیں اور ان کے آنے سے سابق ڈی او ایچ کی لوٹ مار کا محاسبہ ہو سکے گا.
یاد رہے کہ چند روز قبل روزنامہ قدامت میں ڈاکٹر ساجدالرحمن کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کیا گیا تھا جس کے باعث انہیں گزشتہ شام عہدہ سے فارغ کر دیا گیا.
روزنامہ قدامت نے کالی بھیڑوں کو بےنقاب کرنے کا عزم کررکھا ہے. روزنامہ قدامت ڈاکٹر ساجد الرحمن کی کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گا.
روزنامہ قدامت جعلی سرجن کے ساتھ ساتھ نام کے چھوٹے جثے میں بڑی نظر آنے والی شخصیت کے گٹھ جوڑ کو جلد بے نقاب کرنے جا رہا ہے.

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال کیخلاف مظاہرے،وکلا اور تاجروں کا آج ہڑتال کا اعلان