مشال خان قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی، 2 ملزمان کو بری کر دیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ 2 ملزمان کو بری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مشال قتل کیس کے 2 ملزمان عارف خان اور اسد کاٹلنگ کو عمر قید کی سزا سنادی، اس کیس میں دو ملزمان بری کردیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم کا 980 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

واضح رہے صوابی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ مشال خان کو 13 اپریل 2017ء کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء اور یونیورسٹی کے کچھ ملازمین پر مشتمل ایک مشتعل ہجوم نے توہین رسالت کے الزامات لگانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔کیس کی سماعت کے دوران مقتول مشال خان کے والد اور 46 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔یاد رہے کہ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 12 مارچ کو مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   پشاور میں آپریشن، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں افغان خودکش بمبار چار بڑے واقعات میں ملوث