چنیوٹ، ہفتہ وار صاف اورسرسبزپاکستان مہم کا آغاز

چنیوٹ(پ ر)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار چنیوٹ میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی جانب سے ہفتہ وار صاف اورسرسبزپاکستان مہم کا آغاز کیا گیا اس سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر چنیوٹ فرخ رضوان صاحبہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چنیوٹ محمد شاہد صاحب ،منیجر صنعت زار چنیوٹ شہباز خاں صاحب، محمد یونس محکمہ جنگلات چنیوٹ صنعت زار چنیوٹ سٹاف و طالبات کی کثیر تعداد نے بھرپورشرکت کی

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چنیوٹ فرخ رضوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں جسکے ان گنت فوائد ہیں جس سے نسلیں مستفید ہوتیں ہیں

اسی طرح صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے منیجر صنعت زار چنیوٹ شہباز خاں کی جانب سے طالبات کو کچن گارڈن بنانے کی تجویز بھی دی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چنیوٹ محمد شاہد کی جانب سے طالبات میں کچن گارڈن کےلیے مفت بیج بھی تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر تمام معززین نے پودے لگائے اور صاف و سرسبز پنجاب کے تحت آگاہی واک کی اور شرکاء میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے