پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات

Spread the love

جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ریاض میں انکے آفس میں ملاقات کی اوردو طرفہ باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب میں سفارت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ انکی کوششوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں گھر کا حصول، نیا فارم جاری

اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں سعودی حکومت نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اورپاکستان امن کی تمام تر کوششوں کو بروئےکار لاکر خطے کے امن کو قائم رکھے گا،

سعودی وزیر خارجہ نے گفتگو میں کہا کہ کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی کابینہ کی کاروباری طبقے اور بیوروکریٹس سے متعلق نیب قوانین پر نظرثانی کی ہدایت