تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

Spread the love

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیئم میں ارمانڈو نام کا کبوتر 21کروڑ روپے میں نیلام ہواہے جوکسی پرندے کی مہنگی ترین نیلامی شمار کی جارہی ہے .

ارمانڈو نے کبوتروں کے تیز رفتار اڑان بھرنے کے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔جرمنی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں ارمانڈو نامی تیز رفتار کبوتر کی نیلامی کاعمل خاصا دلچسپ رہاہے .

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز مسترد

چین کے دو شہریوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا، بالآخر ارمانڈو 15لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ کسی کبوتر کی خریداری کے لئے یہ اب تک کی سب سے بڑی اور تین گنا زیادہ لگائے جانے والی بولی تھی.

نیلامی کروانے والی کمپنی نے بھی اس بات کا اعتراف کیاہے کہ ان کی جانب سے اتنی مہنگی نیلامی کا سوچا بھی نہیں گیا تھا ۔ تیز اڑان بھرنے میں ارمانڈو اپنی مثال آپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پھر منہ کی کھانی پڑگئی ، اگنی 3ایٹمی میزائل کا تجربہ بھی ناکام

ارمانڈو نے ابھی تک کے کبوتروں کے تیز رفتاری اور طویل وقت تک اڑنے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ،یہی اس کی انفرادیت کی وجہ ہے۔ اس تیز رفتار کبوتر کو خریدنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ ارمانڈو کے پہلے مالک کانام جوید ورشوٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   2019ء میں فلسطین میں کتنے یہودی آباد ہوئے ؟