نومولودسیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہے ہیں،حمزہ شہباز

اسلام آباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہاہے کہ نومولودسیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف شوگراورگردوں کے مریض ہیں

70 سالہ شخص کوایک سے دوسرے ہسپتال لے جایاجارہاہے،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو 7 سٹنٹ پڑے،نومولودسیاستدان نوازشریف کی صحت پرسیاست چمکارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد بے گنا ہ تھے :سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ کا دعویٰ

حمزہ شہباز نے کہا کہ نیازی صاحب جب کنٹینرسے گرے توانتخابات کے آخری دن تھے،نوازشریف نیازی صاحب کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال پہنچے،یہ وقت کسی پربھی آسکتاہے،

سیاست میں اعلیٰ ظرفی کاثبوت دیں۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم نے دل پرپتھر رکھ کرملک کی خاطرحلف لیا،پاک بھارت بارڈرپرٹینشن چل رہی ہے،نوازشریف نے اربوں ڈالرٹھکراکرایٹمی دھماکے کئے،

یہ بھی پڑھیں:   اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ معیشت کابتانے کے بجائے فقرے کستے ہیں،معیشت وینٹی لیٹر پرہے،نیازی صاحب !چورڈاکوکہنے سے عوام کاپیٹ نہیں بھرے گا،6 ماہ گزرگئے،معیشت ابھی بھی وینٹی لیٹرپرہے،بھی تک حکومت نے کوئی معاشی ایجنڈانہیں دیا۔