العزیزیہ ریفرنس کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف نوازشریف کی اپیل کی سما عت آج ہوگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے دائر اپیل کی سما عت آج کوکرے گا ،

یادرہے کہ سابق وزیراعظم نے اپنی اپیل میں استدعا کی ہے کہ اسلام ا ٓباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے ۔بعدازاں انہوں نے اپیل کی جلد سماعت کیلئے بھی ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ان کی طبیعت زیاد ہ خراب ہونے کے پیش نظر سماعت جلد کی جائے ،

یہ بھی پڑھیں:   پشاور میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے، ایک دہشتگرد ہلاک

کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا، اس موقع پر سپریم کورٹ کے احاطہ میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ بنچ ون ( جہاں کیس کی سماعت ہوگی) میں نشستوں کی محدود تعداد کے پیش نظرخصوصی پاس جاری کئے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:   30 لاکھ سے زائد غیرقانونی موبائل فونز بند کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مقدمات کی پیروی کیلئے آنے والے سائلین اورپیٹیشرزکوہی داخلے کی اجازت دی جائے گی، تاہم وکلاءاورذرائع ابلاغ کے نمائندے اس سے مستثنٰی ہوں گے

اس اہم ترین کیس میں عدالتی کارروائی دیکھنے کے خواہشمند عام لوگ بھی داخلے کاپاس حاصل کرنے کیلئے ایس پی سکیورٹی سے رجوع کرسکتے ہیں جبکہ آنے والوں کوسخت چیکنگ کے بعد احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین تنازع ،وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے روک دیا