ہالینڈ میں میٹرو ٹرین پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

ایمسٹر ڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالینڈ کے وسطی شہر یوٹریکٹ میں مسافر ٹرام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وسطی شہر میں مسافروں کو لے جانے والی ٹرام پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایردوآن چند ماہ کے اندر شمالی شام میں سیف زون کے قیام کے حوالے سے پُر امید

پولیس نے عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرام پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور کار میں فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واقعہ میں دہشت گردی کا عنصر خارج از امکان نہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں جانی یا مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایران کے ساتھ لین دین پر بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے: ٹرمپ کی یورپ کو وارننگ

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے ٹرام اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا، جب کہ ریسکیو ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے،ریسکیو ٹیم میں طبی سہولیات سے لیس 3 ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔

قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   افغان طالبان کا امریکی حکومت کے بیان سے اختلاف

مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔