وزیراعظم کا نیوزی لینڈ میں شہید نعیم راشد کیلیے قومی ایوارڈ کا اعلان

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملے کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی نعیم راشد سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے۔ ان کی جرات پر فخر، بہادری دکھانے پر نعیم رشید کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ “حملے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانیوں کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   اگر بھارت پاکستان پرحملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہونےوالے بہادر پاکستانی نعیم راشد کی تعریف ان الفاظ میں کی ” پاکستان کو میاں نعیم راشد پر فخر ہے جو سفید فام دہشتگرد کو روکتے ہوئے شہید ہوئے، اس کارنامے پر ان کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جامع مسجد میں دو روز قبل دہشتگردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں 50 نمازی شہید ہو گئے تھے۔ 9 پاکستانی بھی شہدا میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں ارکان پھٹ پڑے، وزراء سے گلے شکوے