میری وزارت سے متعلق مخالفین نے مٹھائی کھائی جو ان کے گلے سے نکالوں گا، فیاض الحسن چوہان

لاہور(سی پی پی)سابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ 100 فیصد درست تھا، میری وزارت سے متعلق مخالفین نے مٹھائی کھائی جو ان کے گلے سے نکالوں گا۔انھوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ 100 فیصد درست تھا،

یہ بھی پڑھیں:   پولیس نے معروف قوال شیر میاں داد کو گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بے گناہ قرار دیدیا

وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ قبول ہے، وزیر اعظم کا وژن میرا عشق ہے، صلح ہو یا جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہوں، سیاست میں دیر سیور، تارا رم پم چلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے دوران کوئی بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتا، ابھی ایم پی اے ہوں، امید ہے اچھے دن آئیں گے، میری وزارت سے متعلق مخالفین نے مٹھائی کھائی جو ان کے گلے سے نکالوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:   وفاقی وزیر غلام سرور خان کا ایوی ایشن کا چارج سنبھالنے کا اعلان

وائس آف پنجاب میرا خواب تھا جو اب تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔