آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا

Spread the love

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان، 23 مارچ پریڈ کی تفصیلات جاری کر دیں

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف، عمان کے سرکاری حکام بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   نوازشریف کی طبیعت بگڑ گئی،ڈاکٹروں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئی

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا پریڈ کا حصہ ہوں گے، پریڈ میں آذر بائیجان، سعودی عرب کے فوجی دستے شریک ہوں گے

آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب، سری لنکا کے پیرا ٹروپرز بھی شریک ہوں گے جب کہ ترکی اور چین کے طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   ھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بلااشتعال گولہ باری سے تاحال 4افراد شہید 5افراد زخمی