پنجاب کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت

Spread the love

ملتان(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود نے راجن پورکے بدنام زمانہ چھوٹوگینگ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنادیا۔

یہ بھی پڑھیں:   غیر سنجیدہ حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جارہا،خواجہ سعد رفیق

عدالت نے چھوٹوگینگ کے 20 کارندوں کو 18،18 مرتبہ سزائے موت جب کہ 2 کو کم عمر ہونے پر19،19 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ راجن پوراوراس سے ملحقہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ نامی جرائم پیشہ گروہ بہت سرگرم تھا۔ اس گروہ کے کارندے، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کے لئے علیم خان کو کالے قانون کی نذر کر دیا، مریم اورنگزیب

گزشتہ دور حکومت میں گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا جو کہ ناکام ہوگیا۔ جس کے بعد فوج کو طلب کیا گیا اور آپریشن کے دوران گھیرا تنگ ہونے پر گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کردیا تھا۔