پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیرکےحل کیلئے مذاکرات کریں، جرمن وزیر خارجہ

Spread the love

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جرمنی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کےلیے دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم کو3 وفاقی و صوبائی وزراء کے خلاف کرپشن کی شکایات موصول، عمران خان کا فوراَ ایکشن

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے،

مسئلہ کشمیرکے حل اورکشیدگی میں کمی کے لیےمذاکرات ہونے چاہئیں۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ذیشان داعش کیلئے کام کررہاتھا،پہلافائرذیشان نے کیا، راجہ بشار ت

شاہ محمود نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سےمفیدبات ہوئی اور انہیں پلوامہ واقعےکےبعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا گیا، دہشتگردی کےخاتمےکےلیےنیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں

سیاسی قیادت کی مشاورت سےانتہاپسندی کےخاتمےکیلیےاقدامات کررہےہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ضرورت ہے.

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان میں منہ پر بات کرنے کی ہمت نہیں، بلاول بھٹو

جرمن وزیرخارجہ سے بھی ویزہ سہولتوں میں نرمی پر بھی بات ہوئی، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے،افغان امن مذاکرات پرجرمنی مطمئن ہے۔