میگا منی لانڈرنگ کیس: نیب نے آصف زرداری کے ساتھ رہنے والی شخصیت کوگرفتار کرلیا

کراچی( ویب ڈیسک) میگا منی لانڈرنگ کیس میں ایک اور گرفتاری ہو گئی ہے ، عمیر ایسوسی ایٹس کے مالک محمد عمیر کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گزشتہ روز سابق سیکرٹری آفتابن میمن کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا ، اور اب یہ بڑی گرفتاری بھی سامنے آئی ہے ،

میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عمیر ایسوسی ایٹس کے مالک محمد عمیر کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملزم محمد عمیر کے بینک اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل گئے تھے اور عمیر کا نام 20 مرکزی ملزموں میں شامل ہے، دوسری جانب قومی احتساب بیورو(نیب) نے جعلی بینک اکاوننٹ کیس کی تحقیقات مزید تیز کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان رات گئے اچانک ہسپتال پہنچ گئے

نیب راولپنڈی نے رواں ماہ سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوبھی رواں ماہ طلب کیاجائےگا، اس سے قبل بھی یہ خبر آئی تھی کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے پہلی گرفتاری کر لی گئی ہے ،

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانیوں کے دنیا بھر میں 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کی کھوج لگ گئی، ایف بی آر کا دعویٰ

نیب راولپنڈی نے کاررواقئی کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی انتہائی قریبی شخصیت کو گرفتار کر لیا ہے ، آفتاب میمن پر قومی خزانے کو 800 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی انتہائی قریبی شخصیت کو گرفتار کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:   بلوچستان میں ہزاربرادری پر دہشگرد حملہ میں ہمسایہ ممالک کی ایجنسیوں کےملوث ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکریٹری کے ڈی اے آفتا ب میمن کو سات سو ایکٹر زمین غیر قانونی طور پر ایک شخص کے نام الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔ نیب راولپنڈی نے آفتا ب میمن کو اسلام آبادسے حراست میں لیا ہے ۔ آفتاب میمن پر قومی خزانے کو 800 ملین کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں