جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس: آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوبھی رواں ماہ طلب کیاجائےگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میںتحقیقات تیز کردی ہیں ،نیب نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوبھی رواں ماہ طلب کیاجائےگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تمام فریقین کونیب آفس راولپنڈی طلب کرنےکافیصلہ کیاگیا،ملزمان کوآئندہ ہفتے طلبی کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔قومی احتساب بیورو(نیب)نے ملزمان کے تحریری جواب طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوالنامہ تیارکر لیاہے۔دوسری طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی نے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:   میگا منی لانڈرنگ کیس: نیب نے آصف زرداری کے ساتھ رہنے والی شخصیت کوگرفتار کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی نے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست دیدی ہے جس میں پیپلزپارٹی نے ملاقات کی اجازت مانگی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ٹی آئی ایم پی اے رمضان گھانچی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی

بلاول بھٹوکی ملاقات محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہے اگر محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو ملاقات کی اجازت دیدی توبلاول بھٹوکوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی کیساتھ قمر زمان کائرہ ،جمیل سومرواورمصطفی نوازبھی ہوں گے۔ آج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   لیپ ٹاپ اسکیم؛ پنجاب حکومت نے شہباز شریف پر کرپشن الزامات بے بنیاد قرار دیدیے

بلاول بھٹوکی ملاقات محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہے اگر محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو ملاقات کی اجازت دیدی توبلاول بھٹوکوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی کیساتھ قمر زمان کائرہ ،جمیل سومرواورمصطفی نوازبھی ہوں گے۔