کرنسی اسمگلنگ کیس: ماڈل ایان علی مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار

راولپنڈی (زرائع) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی مسلسل غیر حاضری پر انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمہ کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، جس میں ایان علی کے بجائے ان کے وکیل جبکہ محکمہ کسٹم کی جانب سے پراسیکیوٹر امین فیروز اور تفتیشی افسر پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمہ کی مسلسل غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو 2 ماہ کا وقت دے چکے مگر وہ پھر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارآج ریٹائرہوجائیں گے

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ ایان علی کی جائیداد کی تفصیلات دی جائیں اور بتایا جائے کہ اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا گیا تھا یا نہیں؟

سماعت میں ایان علی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت کی تاریخ طلب کی، جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   پلوامہ حملے سے پاکستان کا تعلق ثابت نہیں ہوا، دفتر خارجہ

کسٹم کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ نے جو پتہ دیا وہ کراچی کی نجی سوسائٹی کا ہے جس پر کسٹم کے انسپکٹر نے بتایا کہ جب میں کراچی گیا تو بتایا گیا کہ ماڈل بہت عرصے سے یہاں آئی ہی نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ماڈل ایان علی کو مسلسل عدالت طلب کیا جاتا رہا مگر وہ نہیں آئیں جبکہ ماڈل کے قابل ضمانت اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   این آر او کون مانگ رہا ہے؟ ندیم افضل چن نے بتا دیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ کی پراپرٹی کے لیے سیشن۔جج کراچی کو خط لکھا جائے گا جو مجسٹریٹ تعینات کریں گے تاکہ ماڈل کا فلیٹ فروخت نہ ہو سکے۔

بعدازاں عدالت نے ملزمہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو اشتہاری قرار دے دیا اور تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔