بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلاگیا، آئی سی سی اس معاملے کا نوٹس لے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (زرائع) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں فوجی ٹوپیاں پہننے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہنیں، آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، انگلینڈ کی دو درجے تنزلی

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ایک جینٹل مین کھیل کو بھی سیاست کی نظر کردیا تھا اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پوری بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہنیں تھیں۔