نئی دہلی (زرائع) بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع بکانر میں شوبہ سرکی دھانی علاقے میں مگ 21 طیارہ تباہ ہوا جبکہ پائلٹ طیارے کے گرنے سے قبل باہر نکل گیا۔
JUST IN: MiG-21 aircraft crashes in Rajasthan’s Bikaner district; pilot ejects safely, reports @dperi84
— The Hindu (@the_hindu) March 8, 2019
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مگ 21 معمول کی پرواز پر تھا جب اسے تکنینی خرابی کا سامنا ہوا اور وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
ادھر بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ طیارہ پرندے کے ٹکرانے سے خراب ہوا، تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے اور ایک جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے ہیں، جن میں سے دو طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔