پنجاب پولیس نے پتنگ فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، اتنی تعداد میں پتنگ برآمد کر لیں کہ آپ یقین نہیں کریں گے

Spread the love

جھنگ ( ایم آر شاہد ) چوکی مگھیانہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی. انچارج چوکی مگھیانہ فیصل رزاق کاہلوں نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی پتنگیں برآمد کرلیں.

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی نے چارج سنبھالنے کے بعد دبنگ کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر آج محلہ احمد نگر کاشی روڈ پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں بر آمد کر لیں.  ایس ایچ او کوتوالی قاسم ہرل، سب انسپکٹر مظہر تبسم اور دیگر پولیس اہلکار ریڈ میں شامل تھے.

یہ بھی پڑھیں:   حامد میر کے دبئی میں فلیٹس ہیں یا نہیں، اس کہانی کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے اور ایف بی آر نے نوٹس کسے بھیجا تھا ؟ سب پتا چل گیا

میڈیا سے گفتگو کےدوران انچارچ چوکی نے بتایا کہ پتنگ باز  و پتنگ فروش کسی رعایت کے متسحق نہ ہیں ۔میرے علاقہ میں پتنگ بازی، جوا، منشیات نامکمن ہے جس کا ثبوت یہ ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا. ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی.

شہریوں نے نوجوان چوکی انچارج کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا.

یہ بھی پڑھیں:   وزیر اعظم کے مقابلے حمزہ شہباز، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی آمدن میں اضافہ