اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے باوجود سعودی عرب کی اہم شخصیت آج پاکستان پہنچے گی، پاکستانی قیادت سے اہم معاملات زیرگفتگو لائے جائیں گے

Spread the love

اسلام آباد (زرائع) سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان پہنچیں گے اور پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کل پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   سانحہ کرائسٹ چرچ،مزید 3پاکستانی شہداء کی تصدیق ،تعداد 9 ہوگئی

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعوی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ملا عمر کی آخری رہائش گاہ کی تصاویر جاری