پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی پر فائرنگ کا دعویٰ مسترد کردیا

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی پر فائرنگ کا دعویٰ مسترد کردیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی پر فائرنگ کا دعوٰی جھوٹا ہے پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوج ہے اور شہری آبادی کو نشانہ نہیں بناتی ۔

بھارتی فوج جان بوجھ کر آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

پاک فوج اپنے شہریوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی ۔ سرحد کے اس پاربھی ہمارے کشمیری بھائی رہتے ہیں ہم ان کو کیسے نشانہ بناسکتے ہیں بھارت کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے کشمیری بھائیوں کا خیال رکھا جاتا ہے اور صرف بھارتی چوکیوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔